سندھ کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے  والے خود تقسیم ہوگئے ،وقار مہدی

137

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود تقسیم ہوگئے۔پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت یہ جان لے کہ وہ سندھ کو تقسیم کرنے کا اگر سوچے گی بھی تو خود ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی۔ وقار مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سے آرٹیکل (4)149 کے غیرآئینی اقدام کے ذریعے سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف آج کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔