وزیراعظم فروغ نسیم کو فورا ً وزارت سے ہٹائیں ،سسی پلیجو

110

کراچی ( صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹرسسی پلیجو نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ نسیم کی سوچ، پالیسی، بیان، وزارتی اقدام،ریاست، صوبوں اورپاکستان کے عوام کے لیے مسلسل انتشار پھیلانے کا سبب بن رہا ہے، وزیراعظم فروغ نسیم سے فورن وزارت واپس لیں۔ فروغ نسیم نے جوڈیشنری، وکلاء اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر جمہوری فیصلے کرواکر پاکستان اور عدالتی نظام پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔