سندھ حکومت گرانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، پیپلزپارٹی منارٹی ونگ

44

کراچی (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی کے نائب صدر جاوید یوسف، دائود سالک، ناصر سیموئیل اور دلاور مسیح نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ حکومت گرانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی،و فاقی حکومت سندھ کے ساتھ سابقہ مشرقی پاکستان جیسا برتائو کرنے لگی ہے، سلیکٹڈ وزیر اعظم نے مہنگائی بڑھا کر غریب عوام کو نظر انداز کردیا ہے اور صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو ریلیف دینے لگے ہیں۔