محدود وسائل کے باوجودعلاقائی  ترقی کیلیے کام کررہے ہیں،نیر رضا

83

کراچی ( صباح نیوز) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیررضا نے کہاکہ ملیر ماڈل زون کو ضلع کورنگی کا ماڈل علاقہ بنا یا جائیگا ۔بلدیہ کورنگی محددووسائل کے باوجود علاقائی ترقی اور عوامی خدمت میں سچے جذبے کے ساتھ جدو جہد کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر ماڈل زون میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی انجام دہی میں درپیش مالی مشکلات کی وجہ سے صفائی وستھرائی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے ۔