اساتذہ کو ان کے گھروں پر انصاف  مہیا کیا جائے،پاک سرزمین پارٹی

56

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاک سر زمین پارٹی کے 2رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے گزشتہ روز آئی بی اے کے زیر اہتمام پریس کلب پر ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کی،فوزیہ حمید نے کہا کہ یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ جو اساتذہ ہماری اولادوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں‘ آج وہ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، ہونا تو یہ چاہیے کہ اس پروقار پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے گھر وں پرانصاف مہیا کیا جائے۔