ممتا ز سماجی کارکن ممریز خان  کی والدہ انتقال کرگئیں

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹیل مل اسٹیک ہولڈر گروپ کے سربراہ اور ممتاز سماجی کارکن ممریز خان کی والدہ اتوار کو انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انہیں پیر کو آبائی شہر چکوال میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کی عمر 94 برس تھی۔ گزشتہ دنوں انہیں برین ہیمبریج ہوا تھا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ نے سوگواروں میں تین صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں چھوڑی ہیں۔