حسین کچھی اور دیگر افراد پر قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

157

کراچی (پ ر)کچھی برادری کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات کی حسین کچھی سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی رہائشگاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ معززین کچھی جماعت نے اس بات کی شدید مذمت کی کہ آج کل کچھ شر پسند عناصر اپنے مالی مفاد اور مذموم مقاصد کے لیے حسین کچھی جیسی بے داغ شخصیت کو داغدار کرنے پر تلے بیٹھے ہیں، اس طرح کے گمراہ کن پروپیگنڈے میں کچھی عوام پہلے آئے ہیں نہ آئندہ آئیں گے۔ مختلف کچھی برادریوں کے سربراہان نے حسین کچھی کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیں آپ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، حسین کچھی ایک دیانتدار اور بہادر لیڈر ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حسین کچھی و دیگر افراد پر قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں ڈرایا یا دھمکایا نہیں جا سکتا۔