ملک میں جمہوریت نہیں،مسائل منتخب حکومت ہی حل کرسکتی ہے،بلاول

178

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ منتخب حکومت ہی پاکستان کے مسائل حل اور اسے ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے۔جمہوریت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جمہوریت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جمہوریت کا مطلب طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، 1973ء کے متفقہ دستور کا دوسرا نام جمہوریت ہے۔ بلاول کے بقول عوام کی حقیقی منتخب حکومت کی عدم موجودگی جمہوریت نہیں کہلائے گی، حقیقی جمہوریتیں شہریوں کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام ہی کے حقوق غضب کرنے پر نہیں لٹاتیں۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی
حکومتوں نے سیاسی، معاشرتی، معاشی، سفارتی اور دیگر محاذ پر جتنی پیش قدمیاں کیں وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے، قائداعظم کے بعد قائد عوام نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کے لیے اقدامات اٹھائے، شہید بی بی نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی، آصف علی زرداری کو شہید بھٹو اور شہید بی بی کے جمہوری ویژن کی حفاظت کی پاداش میں قید کیا گیا۔