قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، پروڈکشن آرڈر کے مسئلے پر احتجاج کا امکان

55

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد ( آج) پیرکو دوبارہ شروع ہوگا، ایوان میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کا مسئلہ موجود ہے، اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آج پھر اس معاملے پر احتجاج متوقع ہے۔ اجلاس 5 بجے شام شروع ہوگا۔14 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے آسان طریقہ کار اور مستحق افراد کی قانونی امداد سے متعلق بلز کے بارے میں قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ یوٹیلٹی اسٹوروں پر اشیاکی قیمتوں میں اضافے کامعاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔