تیل صاف کرنے والی 3ریفائنریز فعال نہیں ، وزارت پیٹرولیم

219

اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی پیداوار میں اضافے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی وضع کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پیٹرولیم منصوعات کی پیداوار میں اضافے کے لیے موجودہ تیل صاف کرنے والی ریفائنری کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے جب کہ نئی ریفائنریز کے قیام پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اس وقت 5میں سے 3 ریفاینریز فعال انداز میں کام نہیں کر رہیں،ان ریفاینریز کی کارکردگیوں کو بہتر بنانے اور ان کے استعداد میں بہتری کے لیے حکومت نے 10سالہ ٹیکس استثنا کی رعایت دی ہے، یہ رعایت ڈیپ کنورژن آئل ریفارنریز کے لیے ہے۔