سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون کا 2 روزہ اہم اجلاس 19 ستمبر کوطلب

226

اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن کے قومی احتساب بیورو آرڈیننس کے بارے میں بل کے جائزے کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا 19 ستمبر کو 2 روزہ اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، صوبہ بہاولپور و جنوبی پنجاب کے قیام کا آئینی ترمیمی بل بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے آئینی ترمیمی بل پر بھی غور کیا جائے گا،غیرملکیوں پر پاکستان میں منقو لہ وغیرمنقولہ
جائیداد خریدنے پر پابندی عاید کرنے کے بل پر بھی غور ہوگا ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے 2روزہ اجلاس کا اہم ایجنڈا گزشتہ روز جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد جاوید عباسی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں قانون و انصاف سمیت 5 وزارتوں کے سیکرٹریز اور مختلف اداروں کے اعلیٰ حکام کو طلب کیا گیا ہے۔