القرآن

175

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

(لوطؑ نے اپنی قوم سے کہا) ’’ کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مردوں کے پاس جاتے ہواور تمہاری بیویوں میں تمہارے رب نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو‘‘۔ انہوں نے کہا ’’اے لوطؑ، “اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں ان میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا‘‘۔ اس نے کہا ’’تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کڑھ رہے ہیں میں ان میں شامل ہوں۔ اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے‘‘۔
(الشعرآء: 165-169)