عمران خان سمیت 19پاکستانی 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل

197

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان سے تعلق رکھنے والے18افراد کو 500 با اثر مسلم شخصیات میں شامل کیا گیا ہے‘ اردن کے شاہی تعلیمی مرکز کی جانب سے500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست شائع کی گئی ہے جس میں مولاناتقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور جاوید احمد غامدی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اس
فہرست میں 29 ویں، مولانا تقی عثمانی چھٹے اور مولانا طارق جمیل40 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر قدیر خان، ڈاکٹر عرفان صدیقی اور ڈاکٹر عطا الرحمان کے نام بھی فہرست میں درج ہیں۔ دیگر پاکستانیوں میں سابق وزیراعظم نوازشریف، جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹر طاہر القادری، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، جاوید غامدی، بلقیس ایدھی، شرمین عبید چنائی، ملالہ یوسف زئی، مولانا الیاس عطاری اور عابدہ پروین شامل ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ سعودی عرب کے سلمان بن عبد العزیز، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم، ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ ای کو بھی بااثر مسلم شخصیات میںرکھا گیا ہے۔