پاکستانی ایک سال میں 57کروڑ 16لاکھ ڈالر کی چائے پی گئے

153

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستانی ایک سال میں 57کروڑ 16لاکھ ڈالر کی چائے پی گئے، 50کروڑ 59لاکھ ڈالر کی دالیں، 16کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کے مصالحہ جات بھی درآمد، 75کروڑ 55لاکھ ڈالر سے زائد کے موبائل فون منگوائے گئے۔دستاویز کے مطابق 2018-19 میں 57کروڑ 16لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔ ایک سال میں 16کروڑ 24لاکھ ڈالر مالیت کے مصالحے درآمد کئے گئے۔گزشتہ ایک سال میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کے خشک میوہ جات درآمد کیے گئے۔ 39لاکھ ڈالر سے زاید مالیت کی چینی درآمد کی گئی۔دستاویز کے مطابق ٹیلی کام کے شعبے سے متعلق 62کروڑ 41 لاکھ ڈالر کے آلات درآمد کئے گئے۔اس کے علاوہ ایک سال میں ایک ارب 84 کروڑ ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال 6ارب 28کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔گزشتہ ایک سال میں 4ارب 57کروڑ ڈالر کا خام پیٹرول درآمد کیا گیا جبکہ 3ارب 33کروڑ ڈالر سے زاید کی ایل این جی درآمد کی گئی۔