دورہ امریکا ، وزیراعظم خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے

133

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ امریکامیں خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مختصر وفد کے ساتھ نجی ائر لائن کے ذریعے دورہ امریکا پر ایک لاکھ 62ہزار ڈالر خرچ ہوں گے، جبکہ ان کے گزشتہ دورہ امریکا پر صرف 67ہزار خرچ ہوئے تھے ۔