شہید جوان ناصر ، کاشف علی اور غلام رسول فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

707
نوشہرہ: افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان کاشف کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے
نوشہرہ: افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان کاشف کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے

نارووال /بہاولنگر/نوشہرہ(صباح نیوز)ملک کے دفاع کے لیے جان نچھاور کرنے والے جوانوں حوالدار ناصر ، سپاہی کاشف علی اور غلام رسول کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنٹرول لائن پر حاجی پورہ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے حوالدار ناصر کی نماز جنازہ نارووال میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں احسن اقبال، فوجی افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کنٹرول لائن کے حاجی پیر والا سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کی نمازجنازہ بہاولنگر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کا سمندر امڈ آیا۔دوسری جانب پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں دیر کے مقام پر پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹئیر کور کے شہید سپاہی کاشف علی کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔فوج کے چاک و چوبن دست نے سلامی دی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نمازہ جنازہ میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔