کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ،7 افراد ہلاک، 2 زخمی

495

کولمبیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گھروں پر گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ2 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا، طیارے میں 9 افراد سوار تھے جن میں سے 7افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔طیارہ گرنے کے بعد ملبے کے ٹکڑے گھروں پر گرے جس سے ان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

کولمبیا کی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔