مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

314

مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخؤاست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

چیف لیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی صدارت میں تین رکنی بینج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 17 ستمبر بروز منگل کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی کے وکیل حسن مان نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ نااہل اور سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا۔

ممبر بینچ خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کا ہے، الیکشن ایکٹ میں نااہل اور سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے۔