پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ

73

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے 8 روپے جب کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے سے 12 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تیل کی قیمتوں کے فارمولے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثرعوام پر نومبر میں پڑے گا، حکومت ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرکے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر ڈالے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں تیل کے کنوؤں اور پلانٹس پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تیل کی عالمی رسد میں 5 فیصد کمی ہوگئی ہے، اسی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی