آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد

111

 اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گرفتار سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور انکی بہن فر یال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی اجازت دینے سے متعلق درخواستیں مسترد کر دیں۔

  آ صف زرداری اور فریال تالپور کے  خاندان اور قانونی ٹیم نے درخواست دائر کی تھی جس میں  ہفتے میں 2 روز ملاقات کی اجازت دینے کی  استدعا کی گئی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر نے ہفتے میں دو روز ملاقات پر اعتراض کیا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کر دیں۔