پاکستانی قوم وزیراعظم کی تقاریر سننے کوتیار نہیں، عمل دیکھناچاہتی ہے، سراج الحق

264

امیر جماع اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم کی تقاریر سننے کوتیار نہیں، عمل دیکھناچاہتی ہے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ’یکجہتی کشمیر‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی  کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کی، ریلی ہاکی چوک سے ہوتے ہوئے مختلف شاہراہوں سے منان چوک پہنچی،ریلی میں صوبے بھر سے بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے غیرت مند پشتون اور بلوچ کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، پاکستان میں صاحب اقتدار قوتیں یہ دیکھ رہی ہیں کہ وہاں لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے، ہماری خارجہ پالیسی بھی ناکام ہوگئی ہے،ین اسلامی ممالک نے مودی کو اعزازات دیے، پاکستانی قوم وزیراعظم کی تقاریر سننے کوتیار نہیں، عمل دیکھناچاہتی ہے۔