الیکشن کمیشن کا انتخابات 2018ء کا انتخابی مواد کو ضائع کرنیکا فیصلہ

147

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 ء کے انتخابی مواد کو ضائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مواد ضائع کرنے کے لیے صوبوں کو احکامات بھجوا دیے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جائیگا، غیر متنازعہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز، کاونٹر فائلز، فارمز ضائع کیا جائے، ان حلقوں کا مواد ضائع کیا جائے جن کے معاملات الیکشن ٹربیونل یا عدالت میں زیر التوا نہ ہوں۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریجنل، ضلع الیکشن کمشنرز کو انتخابی مواد ضائع کرنے کے احکامات دئیے جائیں، الیکشن ایکٹ کے تحت غیر متنازعہ حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات بھجوا دیں۔
الیکشن کمیشن