عالمی برادری بھارت پر معاشی، اقتصادی اور تجارتی پابندیاں عائد کرے

94

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) عالمی برادری بھارت پر معاشی واقتصادی اور تجارتی پابندیاں عائد کرے ،کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،عالمی برادری نے کشمیریوں پر مظالم نہیں روکے گئے تو کشمیریوں کا رد عمل خطرناک ہوگا ،آزادی کیلئے جان دینے والوں نے بھارت سے انتقام کی ٹھان لی تو بھارت کی بربادی کو کوئی روک نہیں سکے گا ،بھارتی انتہاپسندی ودہشتگردی سے بھارت میں اقلیتیں بھی محفوظ نہیں ہیں ،بھارتی حکومت شدت پسندوں کیے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ،اقوام متحدہ انسانیت کے تحفظ اور مظلوموں کو حقوق دلانے کیلئے بنائی گئی تھی ،ان خیالات کا اظہار متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے مر کزی چیئر مین سردار ممتاز انقلابی نے علیوٹ میں کشمیر زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردارمشکوک دکھائی دیتا جو انصاف اور انسانیت کے قتل کرنے کے مترادف ہے ،بھارت پرشدت پسندوں کا قبضہ ہے انڈیا اور مقبوضہ کشمیر پر مذہبی شدت کا مظاہر ہ کرکے مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے ،وزیر اعظم پاکستان کے عالمی برادری سے بھارت پرتجارتی پابندی عائد کرنے کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں۔