میہڑ کے قریب کھیل کے دوران پانی کے تالاب میں دو بہنیں گر گئیں، ایک جاں بحق

108

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب کھیل کے دوران پانی کے تلاب میں دو بہنیں ڈوب گئیں ایک جاں بحق، ایک کو گاؤں والوں نے بچا لیا۔ میہڑ کے قریب گاؤں سندہی بٹڑا میں عبداللطیف سولنگی کی دو بیٹیاں کھیل دوران پانی کے تالاب میں گر گئیں۔گاؤں والوں نے 7 سالا آمنہ سولنگی اور 11 سالا سائرہ سولنگی کو پانی سے نکال کر بیہوشی کی حالت تعلقہ اسپتال پہنچایا جہاں 11 سالا سائرہ سولنگی جاں بحق ہوگئی۔