حیدر آباد، عمرکوٹ میں واقعہ کیخلاف شاگر د تنظیم کی اولڈ کیمپس سے احتجاجی ریلی

124

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عمرکوٹ میں واقع آکاڑا مندر کے گیٹ اور مو رتیوں کوتو ڑ نے کے واقعہ کے خلاف حیدرآباد شاگر د تنظیم کی جانب سے اولڈ کیمپس سے احتجاجی ریلی نکا لی گئی جو کہ پر یس کلب پہنچی جہاں ریلی میں شریک کا رکنوں نے سخت احتجاج کیا ،اس موقع پر روی داس ،ڈاکٹر تا را چند اور دیگر نے کہا کہ عمر کو ٹ میں واقع قدیمی مندر آکا ڑ ا کے مین گیٹ اور مو رتیوں کی توڑ پھو ڑ کر کے مندر کی بے حرمتی کی گئی ہے ،انہو ںنے الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ عمر کو ٹ کے رہائشی ایک بااثر شخص رتن مالہی اور اُسکے ساتھیوں کی جانب سے مندر کی جگہ پر قبضہ کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے اور اس عمل کے خلاف عمر کو ٹ میں گذ شتہ تین روز سے دھر نا بھی جاری ہے لیکن افسو س کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عمر کو ٹ پو لیس نے با اثر ملزمان کو گرفتار کر نے کے بجا ئے فریا دی بننے والے نا معلوم افراد کے خلاف کیس داخل کیا ہے جو کہ سر اسر انصافی ہے ،انہو ںنے ارباب اختیا ر سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔