حیدر آباد، سینئر اخبار فروش منور خان انتقال کر گئے، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

158

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سینئر اخبار فروش منور خان رضا الٰہی سے انتقال کر گئے،مرحوم انتقال کے وقت مسجد میں عصر کی نماز کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کررہے تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ رحمانیہ مسجدمیں ادا کی گئی جبکہ بسم اللہ سٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ،دوسری جانب اخبار فروش ارشاد اور مولانا راشد کی والدہ ماجدہ بھی رضا الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ اللہ والی مسجد یونٹ نمبر12لطیف آباد میں اداکی گئی اکبری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،مرحومین کی نماز جنازہ اور تدفین میں انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد کے صدر سید عامر افضال شاہ،عبدالحکیم منان،صغیر احمد،عمران شریف،اسلم قریشی طارق خان،شہزاد انصاری،محمد ذاکر،حفیظ غوری،جاوید عالم،شاہد نثار،اسلم بابو،سمیع عثمانی،فیصل عباسی،رئیس کریمی،احسن فاروق،یوسف حکیم،اظہر فاروق،ناصر گدّی کے علاوہ دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔