حیدر آباد، صحافی کے قتل کے مقدمے میں ضمانتوں کی درخواست مسترد

31

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد جناب نیاز حسین سومرو کی عدالت نے پریس کلب حیدرآباد کے سابقہ نائب صدر و سینئر صحافی الیاس وارثی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث جیل میں قید ملزمان محمد احمد انصاری اور محمد شعیب راجپوت کی جانب سے دائر کردہ ضمانتوں کی درخواست کو مسترد کرنے کا حکم سنایا ۔ ملزمان کیخلاف 12جون 2019 کو تھانہ کینٹ کی حدود الرحیم شاپنگ سینٹر فیز 2فلیٹ نمبر 60سے 55سالہ سینئر صحافی الیاس وارثی کی تشدد زدہ نعش ملی تھی جس کا مقدمہ مقتول صحافی کے چھوٹے بھائی عبدالغنی ولد اسماعیل خانجی نے کینٹ تھانہ پر دفعہ 302 کرائم نمبر 79/2019کے تحت نامعلوم ملزمان پر درج کرایاتھا۔