حیدر آباد، کھوکھر محلے میں بھاری مشینری سے تجاوزات مسمار

148

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں کئی ماہ سے سیاسی دباؤ، ھونس ، دھمکیوں اور اثر رسوخ کے باعث معطل انسداد تجاوزات آپریشن کو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے عملی جامعہ پہنادیا سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سٹی کے مرکز کھوکھر محلہ میں بھاری میشنری سے بلدیہ ینٹی انکروچمنٹ سیل کی کاروائی کے دوران ایک درجن سے زائد دکانیں بنگلہ ودیگر تجاوزات مسمار کردیں گئیں ڈپٹی کمشنر نے گول بلڈنگ کے اطراف سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی پارکنگ ، ڈینٹرز، پینٹرز کے قبضوں اور سڑکوں پر قائم ورکشاپس کے خلاف عملے کو بھر پور کاروائی کے لئے گرین سنگیل دے دیا ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات آپریشن کی ماینٹرنگ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی نگرانی میں ماینئٹرنگ سیل قائم کردیا انہدامی کاروائی کے دوران پولیس ، ٹریفک پولیس اینٹی انکروچمنٹ سیل پولیس کمانڈوز کی بھاری نفری اور حیسکو، ریونیو کا عملہ بھی موجود تھاکاروائی کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ارباب ابراہیم کی سرکردگی میں بلدیہ انکروچمنٹ سیل کے عملے نے ڈائریکٹر توحید احمد راجپوت کی قیادت میں سٹی کے مرکز کھوکھر محلہ میں واقع مسجد درگاہ محبت شاہ بخاری کی چار دیواری کے ساتھ قاء غیر قانونی تجاوزات کی انہدامی کاروائی سے کیا گیا کاروائی کے دوران عملے نے بھاری مشینری سے ایک درجن سے زائد سڑک پر قبضہ کر کے تعمیر کی گئی دکانیں، ورکشاپس اور بنگلہ مسمار کردیا جبکہ ایک درجنسے زائد ٹھیلوں، پتھاروں کو تحویل میں لے لیا مذکورہ غیر قانونی تجوزات ختم کرنے کے لئے فرسٹ سینئر سول جج حیدرآباد کی عدالت نے احکامات دیئے تھے مگر بااثر قابضین جن کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل تھی شدید مزاحمت اور اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے پر فائرنگ کے واقعات کے باعث عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرایا جاسکا تھا، خاتون ڈپٹی کمشنر عائشہ ابڑو کے احکامات پر کارروائی کے دوران علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل کردی گئی تھی جس کے باعث گول بلڈنگ، کھوکھر محلہ سمیت گاڑی کھاتہ کے کئی علاقوں میں دوپہر تین بجے سے رات تک بجلی معطل رہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہے بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ کو غیر قانونی تجاوزات سڑکوں پر قائم ورکشاپس سمیت دیگر قبضوں کے خاتمے کے لئے بغیر کسی دباؤ کے کاروائی کی ہدایت دی گئی ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سٹی ارباب ابراہیم کی سربراہی میں سیل بنادیا گیا ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جائے گی۔