حکومت نے کراچی پر قبضے کا منصوبہ تشکیل دے دیا،سجاد احمد چانڈیو

236

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحر یک اور سندھیانی تحر یک کی جانب سے آئین کے آر ٹیکل 149کی غلط تشریح کی آڑ میں سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو وفاق کے حو الے کر نے ،وزیر اعظم عمر ان خا ن کی جانب سے بنا ئی گئی کر اچی کمیٹی اور اس حو الے سے سندھ پر حکومت کر نے والی پیپلز پا رٹی کی جانب سے کسی بھی قسم کا موقف اختیار نہ کر نے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علا متی بھو ک ہڑ تا ل کی گئی جس میں سو ل سو سا ئٹی کے نمائند وں وکلا ء اور کا رکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مظا ہر ے کی قیا دت کر تے ہوئے پارٹی کے صدر ایڈووکیٹ سجاد احمد چانڈیو، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ وسند تھری، نو ر احمد کاتیار ،عبد القادر رانٹو اور دیگر نے کر تے ہو ئے کہا کہ ایک با ر پھر غیر ملکی قوتو ں کی آشیر واد سے زبردستی مسلط کیے گئے وزیر اعظم عمر ان خا ن اور ان کے سامراجی ٹولے نے حکومت سندھ کے لسانی دہشت گردوں سے مل کر کراچی پر قبضے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے اور اس منصوبے کے تحت آئین کے آرٹیکل 149 کو نافذ کرکے کراچی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اور یہ بات پاکستان میں رضا کارانہ طور پر شامل ہونے والے سندھی عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے عوامی تحریک کی جانب سے سندھ بھر میں آج سے مظاہرے کیے جائیں گے اور سندھی عوام سے اپیل ہے کہ شہر شہر ،گو ٹھ گو ٹھ مظا ہرے کریں اور اس با ت کا عہد کر یں کہ اپنے وطن کو بچانے کے لیے اگر ہمیں اپنے بچوں سمیت سروں سے کفن باندھ کر نکلنا پڑے تو اُس سے بھی گر یز نہیں کر یں گے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان اور وجود دینے والا سندھ ہے اورقیا م پاکستان کے پہلے دن سے اب تک کو ئی دن ایسا نہیں گزرا ہے کہ جس میں سندھ کو سکھ کا سانس نصیب ہوا ہو، کبھی سندھی زبا ن ختم کر نے کی با ت کی جا تی ہے، کبھی ون یو نٹ اور کبھی ناظمین سسٹم کے ذ ریعے سندھ کے شہر دہشت گر دوں کے حو الے کیے جاتے ہیں اور اب سندھ کو وفاق کے حوالے کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جو کہ کسی بھی صورت میں قبو ل نہیں کریں گے۔