جرم ثابت نہ ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو باعزت بری کرنے کا حکم

144

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر 12جناب آصف علی جتوئی کی عدالت نے گھر میں زبردستی گھس کر سسرال والوں سے مار پیٹ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث پولیس ڈیپارٹمنٹ کے(اسٹنٹ سب انسپکٹر(ASI)ملزم عادل کریم ابڑو کو اسکے وکیل محمد نعیم سہتو ایڈوکیٹ کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم سنایا ملزم کے خلاف تھانہ قاسم آباد پر مسماۃ ممتاز سراج کھنڈ نے مورخہ یکم مئی 2019کو مقدمہ درج کرا یا تھا جس میں کہا تھا کہ اسکے داماد جو کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور اے ایس آئی ملازم ہے اس نے گھریلو تنازعہ پر نشہ کی حالت میں زبردستی گھر میں گھس کراسکو اور اسکے شوہر کو بالوں سے پکڑ کر مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں۔