حیدرآباد کے بڑے اسکولوں میں سیکورٹی سوالیہ نشان بن گئی

39

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے بڑے اسکولوں میں سیکورٹی سوالیہ نشان بن گئی معروف نجی اسکول میں کم عمر بچوں کے اسلحہ لیکر آنے کا انکشاف ایس ایس پی نے نوٹس لیکرڈی ایس پی لطیف آباد کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کوہسار میں واقع ایک نجی اسکول میں گذشتہ دونوں کم عمر طلبہ کے درمیان جھکڑا ہونے پر ایک کم عمر طالب علم کی جانب سے دوسرے طالب علم پر فائر کرنے کا واقع پیش آیا جس پر مخالف طالب علم معجزانہ طور پر محفوظ رہا تاہم اسکول انتظامیہ نے واقعے کو دبانے کی کوشش کی تاہم بات اسکول سے باہر جانے کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد عدیل احمد چانڈیو نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لطیف آباد کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جو واقعے کے حوالے سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرئے گی ٹیم نے سٹی اسکول کا دورہ کیا اور تحقیقات کی ایس ایس پی حیدرآباد نے کہاہے کہ ابتدائی واقعہ پیش آیا ہے تاہم واقعہ تشویشناک ہے اور اس حوالے سے کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی۔