بھارت کا پاکستان پر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا الزام

108

نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی حکام نے بتایا کہ پاک فوج نے پونچھ کے ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور فریقین کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
بھارت الزام