آغا سراج کی کراچی کو دارالحکومت بنانے کے مطالبے کی حمایت

105

کراچی (آن لائن) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیر پگارا کے کراچی کو دوبارہ وفاقی دارالحکومت بنانے کے مطالبے کی حمایت کردی، کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کاکہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صوبے کو صرف اور صرف مشورہ دے سکتا ہے، یہ غلط اخذ کیا گیا ہے کہ وفاق صوبے کو کنٹرول کرے گا۔ قیام پاکستان کے وقت بھی کراچی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے۔ اس سے قبل احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی عدم حاضری کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی تھی۔
آغا سراج درانی