حیدر آباد،دو گروپوں میں تصادم،ایک ہلاک،تین زخمی

106

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ تھانے کی حدود میں دوگروپوں میں تصادم ایک شخص ہلاک تین زخمی ہوگئے۔ حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ تھانے کی حدود کی دوگروپوں میں تصادم ہوگیا
جس کے نتیجے میں جھگڑے میںفائرنگ سے مدد علی ماچھی ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا ہے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ۔علاوہ ازیں میر پور خاص کی رہائشی54سالہ خاتون کی خود کشی۔ نعش سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردی گئی۔ خاتون کی شناخت شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ نے کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے کا ایک ماہ قبل روڈ حادثے میں انتقال ہوگیا تھا جس سے وہ صدمے میں تھی اور اس نے خود کشی کرلی ۔
حیدر آباد تصادم