چیف جسٹس نے پولیس ریفارم کمیٹی کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کر لیا

87

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس عدالت عظمیٰ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارم کمیٹی کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کر لیا۔ جس میں تمام صوبوں کے آئی جیز سے پولیس کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عدالت عظمیٰ آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارم کمیٹی کا اجلاس 26 ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھی شرکت کریں گے اور اس کے علاوہ تمام صوبوں کے آئی جیز بھی پولیس کارکردگی پر اپنی اپنی رپورٹیں پیش کریں گے ۔اس کے علاوہ چیف جسٹس نے یکم جنوری سے ستمبر تک پولیس کے خلاف شکایات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔
چیف جسٹس