جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہونگے اس سے بات نہیں کرینگے‘ ناصر حسین

122

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہجس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے اس سے بات نہیں کریں گے، کراچی سندھ کا مرکز ہے، پیرپگاڑا کے بیان کو سراہتا ہوں۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کو کراچی آنا تھالیکن جس شخص کو انہوں نے کمیٹی کا چیئرمین بنایا یہ ان کے ذہن کا فتور تھا۔ انہوں نے وہی راگ الاپنا شروع کردیا جو یہ پہلے سے الاپتے آرہے ہیںشاید اسی وجہ سے عمران خان نے کراچی کا دورہ منسوخ کیا ہے۔ جن لوگوں کو انہوں نے کراچی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ بنایا انہوں نے فتنہ پھیلانا شروع کردیا۔ وزیر اعظم شاید کراچی کی ترقی چاہتے ہوں مگر اب سندھ حکومت ایسی کسی کمیٹی سے بات نہیں کرے گی جس میں فروغ نسیم ہوں گے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی سندھ کا مرکز ہے، ہم اس کو ہی برقرار رکھنا چاہیں گے۔ پیرپگارا صاحب کے آرٹیکل 149 سے متعلق بیان کو سراہتا ہوں۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ سڑکوں کی مرمت کا آغاز جناح اسپتال کے سامنے سڑک کی مرمت سے کیا جا رہا ہے، یہ علاقہ کنٹونمنٹ کی حدود میں آتا ہے لیکن پھر بھی صوبائی حکومت یہ سڑک ٹھیک کرے گی۔
ناصر حسین شاہ