فاروق ستار نے کراچی کو ملک کا دارالخلافہ بنا نے کی حمایت کردی

175

کراچی (نمائندہ جسارت) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کو ملک کا دارالخلافہ بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں چاروں صوبوں کے لوگ بستے ہیں اس لیے کراچی کو ملک کا دارالخلافہ بنایا جائے‘ آرٹیکل 149 (4) کا شوشہ چھوڑا گیا ہے اس سے مسائل حل نہیں ہوںگے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو صوبہ یا وفاق کے زیرانتظام کرنے کے بجائے اس کو پاکستان کا دار الخلافہ بنایا جائے‘ دارا لخلافہ بنے سے جو ٹیکس کراچی دیتا ہے اس کا10 فیصد کراچی کو ملے گا جس سے کراچی کے مسائل حل ہوں گے‘ کراچی قومی ترقی میں اپنا فرض ادا کرتا رہے گا‘ کراچی میں صرف اردو بولنے والے نہیں اب ہر زبان بولنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 149 (4) کا شوشہ چھوڑا گیا‘ اس سے شہر کے مسائل حل نہیںہوں گے اور نہ ہی کچرا اٹھے گا۔
فاروق ستار