مسئلہ کشمیر پربھارت عالمی برادری میں تنہا ہوگیا،بابر اعوان

83

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)معروف قانون دان بابراعوان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری میں تنہا ہوگیا ہے۔ پاکستان کے قومی بیانئے کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کی عسکری ، سیاسی قیادت اور 22کروڑ
عوام کشمیر کے معاملے پر ایک پیچ پر ہیں وزیراعظم پاکستان کی خواہش ہے کہ معاملات مذاکرات سے حل ہوجائیں، پاکستان کشمیر کاز سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا، ہم آخری حد تک جائیں گے۔بابر اعوان نے کہا کہ کشمیر کے 3 فریق پاکستان چین اور بھارت ہیں اور تینوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں ، دنیا سوچے کشمیر کے معاملے پر جب 3 ایٹمی طاقتیں ٹکرائیں گی تو نتائج کیا نکلیں گے۔بابر اعوان نے کہا کہ بلاول کی جانب سے پاکستان کی تقسیم کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں ، سقوط ڈھاکا کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ موجودہ بنگلا دیش پاکستان سے 900 کلو میٹر دور تھا ، اب پاکستان کے تمام صوبے اورعوام متحد ہیں ، کوئی قوت پاکستان کو نہیں توڑ سکتی۔