کراچی کو واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے،اسپیکر سندھ اسمبلی

88

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے۔ہفتے کو کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی کے کچرے پر صرف اور صرف سیاست ہوئی ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صوبے کو صرف اور صرف مشورہ دے سکتا ہے،یہ غلط اخذ کیا گیا ہے کہ وفاق صوبے کو کنٹرول کرے گا۔