الیکشن کمیشن: 2018 کا انتخابی  مواد ضائع کرنیکا فیصلہ

92

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے انتخابی مواد کو ضائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مواد ضائع کرنے کے لیے صوبوں کو احکامات بھجوا دیے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے
حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جائیگا، غیر متنازع حلقوں کے بیلٹ پیپرز، کاونٹر فائلز، فارمز ضائع کیا جائے، ان حلقوں کا مواد ضائع کیا جائے جن کے معاملات الیکشن ٹریبونل یا عدالت میں زیر التوا نہ ہوں۔