اپوزیشن کا رویہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

138

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشر یات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رویہ کشمیر کازکو نقصان پہنچارہاہے۔اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی معاملات پر سب متحد ہیں، اپوزیشن دیکھے ان کا رویہ کشمیر کاز کو کہاں نقصان پہنچا رہا ہے، مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم ملک کو فرسودہ نظام سے نکالنے کے لیے
کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جمہوریت اور معاشرہ اپوزیشن کے کردار کے بغیر مکمل نہیں،بھارتی میڈیا پاکستانی اپوزیشن کے منفی کردار کو اچھال رہا ہے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ کا کردار نامکمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو عملی شکل دینے کے لیے تمام ادارے کوشاں ہیں،ماضی کے قوانین میں موجود سقم دور کیے جارہے ہیں ، ملک کے موجودہ فرسودہ نظام اور قوانین میں تبدیلی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کی عکاسی اور عوام کی امنگوں کی آئینہ دار ہے،جمہوریت اور معاشرہ اپوزیشن کے کردار کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، اپوزیشن کے رویے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے ،بھارتی میڈیا اپوزیشن کے کردار کو اچھال رہا ہے،آج کشمیری کسی ایک جماعت کی طرف نہیں بلکہ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کررہے ہیں،اپوزیشن وزیراعظم کی کاوشوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔