بلاول نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا، شوکت یوسفزئی

143

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ بلاول نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیاہے۔ سندھ کے لوگ محب وطن ہیں ۔سندھو دیش بنانے کی دھمکی دینے پر بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جا نی چاہیے ۔ پیپلزپارٹی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے کرپشن کی وجہ سے سندھی عوام کی زندگی اجیرن بن چکی
ہے ،کراچی جو روشنیوں کا شہر سے کچرے کے ڈھیر میں بدل چکا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کی وجہ سے لاڑکانہ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے، اب اس پارٹی پر بھٹو کا نہیں زرداری کا قبضہ ہے، کوئی مائی کا لال ملک کو نہیں توڑ سکتا، سندھو دیش کا خواب دیکھنے والوں کو سندھی عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ سندھو دیش بنانے کی دھمکی دینے پر بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جانی چاہیے۔