بلاول کا بیان قابل مذمت ہے، صدر سپریم کورٹ بار

90

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے پاکستان کی تقسیم کے حوالے سے بلاول زرداری کے بیان کی مذمت کی ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے امان اللہ کنرانی نے کہا کہ بلاول زرداری کے خاندان نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی
ہیں، سندھو دیش، سرائیکی دیش کا نعرہ لگانے والے اپنی موت آپ مرتے ہیں۔ بلاول زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے مسئلے پر سیاست درست نہیں۔ مظفرآباد میں جلسہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا تھا۔ امان اللہ کنرانی نے مزید کہا کہ وہ ملک میں کسی بھی قانونی و آئینی عہدے پر ریٹائرڈ جج کو تعینات کرنے کی حمایت نہیں کرتے ریٹائرڈ جج 2 عہدوں کی تنخواہیں وصول کرتا ہے آئینی عہدوں پر اہل افراد کی تعیناتی کی حمایت کریں گے۔