ایڈ ایشیا لاہور2019ء کیلیے کراچی میں تعارفی تقریب

475
کراچی: چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ایڈ ایشیا سرمد علی ، پی اے اے کے علی مانڈوی والا ودیگر کا تعارفی تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
کراچی: چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ایڈ ایشیا سرمد علی ، پی اے اے کے علی مانڈوی والا ودیگر کا تعارفی تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایڈ ایشیا لاہور کے حوالے سے کراچی میں عشائیہ اور تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔ ایڈ ایشا کی انتظامی کمیٹی کے چیئر مین سرمد علی اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسو سی ایشن کے چیئر مین علی مانڈوی والا نے شرکا کوبتایا کہ دسمبر 2019ء میں ہونے والی ایڈ ایشیا میںصدر مملکت عارف علوی،رچرڈ کوئیسٹ، لارڈ ویلم، رینڈی زکربرگ،سرمارٹن سوریل ودیگر بین الاقوامی مقررین خطاب کرینگے،ایڈ ایشیا 2019ء پاکستان میں منعقد ہونے والا دوسرا اجلاس ہے،جس کے افتتاح کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو مدعو
کیا گیا ہے،صدر مملکت عارف علوی نے اس کانگریس کے حوالے سے شرکا اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔ایڈور ٹائزنگ صنعت کی معروف شخصیت جاوید جبار نے کہا کہ پاکستان کے منفی تاثر کو زائل کرنے کے لیے ایڈایشاکانفرنس مفید ثابت ہوگی،بین الاقوامی مقررین خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔مارکیٹنگ صنعت سے وابستہ عالمی شہر ت یافتہ شخصیات اپنی شرکت کی تصدیق کرچکی ہیں۔