سابق جج ارشد ملک کو او ایس ڈی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

188

لاہور(نمائندہ جسارت)احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی)تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔یہ نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری کی بعد جاری کیا۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں 21 ویں گریڈ کا عہدہ او ایس ڈی پر تعینات کیا گیا، جس کا اطلاق 22 اگست 2019 ء سے ہوگاتاہم اس تقرر کا نوٹیفکیشن 14 ستمبر کو جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ 6 جولائی
کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پریس کانفرنس کے دوران العزیزیہ اسٹیل ملز کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ وڈیو سامنے لائی تھیں۔لیگی نائب صدر نے جو وڈیو چلائی تھی اس میں مبینہ طور پر جج ارشد ملک، مسلم لیگ (ن)کے کارکن ناصر بٹ سے ملاقات کے دوران نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس سے متعلق گفتگو کر رہے تھے۔