ہمارے حکمران بھارت کے حملے کا انتظار کررہے ہیں‘ راشد نسیم

102

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ کشمیری بھی افغانوں اور فلسطینیوں کی طرح اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے جان و مال کی قربانیاں دے رہے ہیں ‘ پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے ۔لانڈھی کراچی میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے کشمیر میں کرفیولگا کر کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیاہے ۔ کشمیری اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے پاکستان کی تکمیل اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ راشد نسیم نے کہا کہ حکمران اور
ہمارے کرتا دھرتا بھارت کی طرف سے کسی مزید حملے کا انتظار کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بھارت کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے جو کرنا تھا کردیا اب اسے مزید کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔