عبدالخالق فٹبال،حبیب الیون نے جے لعل کو شکست دیدی

209

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری میں گزشتہ روز 2میچ کھیلے گئے پہلامیچ حبیب الیون بمقابلہ جے لعل جو حبیب الیون نے 2-1 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔میچ کے آغاز سے ہی حبیب الیون کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور متعدد خوبصورت موومنٹس بنا کر شائقین فٹبال کو محفوظ رکھا۔میچ کے 19ویں منٹ میںسجاد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو1 گول کی برتری دلادی ۔ اس کے بعد میچ کے 27ویں منٹ میں یونس نے ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 کردیا ۔ میچ کا پہلا ہاف2-0 پر اختتام پذیر ہوا۔ دوسرا ہاف بھی جارحانہ انداز میں ہوا میچ کے 49ویں منٹ میں جے لعل کی طرف سے ساجد علی نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کوایک اور گول کی برتری دلاد ی اور مقابلہ 2-1کردیااورمیچ کے اختتام تک اسکور یہی رہا اس طرح حبیب الیون نے یہ مقابلہ 2-1 سے جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرا میچ پروانہ اسپورٹس گولیمار اورالشہزاد ملیرکے درمیان کھیلا گیا ۔جو کہ 0-0 سے برابرہونے کے بعد پیلنٹی ککس پرالشہزاد ملیر نے 3-1 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔