تیجل اسلام ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے پہلے بنگلا دیشی بولر بن گئے

85

ڈھاکا(جسارت نیوز)بنگلا دیشی اسپنر تیجل اسلام نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کیریئر کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم کر دی، وہ کیریئر کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے پہلے بنگلا دیشی بولر بن گئے ہیں، انہوں نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کیریئر کی پہلی ہی گیند پر برینڈن ٹیلر کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ تیجل اسلام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیریئر کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے مجموعی طور پر دنیا کے 16ویں بولر ہیں۔