شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں مہنگے ترین بنگلا دیشی بولر بن گئے

70

ڈھاکا(جسارت نیوز)شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں مہنگے ترین بنگلا دیشی بولر بن گئے۔ بنگلا دیش میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں زمبابوین بلے باز ریان برل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شکیب الحسن کے ایک اوور میں 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بٹورے اسطرح وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مہنگے ترین بنگلا دیشی بولر بن گئے۔ بنگلا دیش کی طرف سے اس سے قبل یہ منفی ریکارڈ روبیل حسین کے پاس تھا جنہوں نے 2012ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک اوور میں 29 رنزکھائے تھے۔