آئرلینڈ کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

168

ڈبلن (جسارت نیوز) آئرلینڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ گیری ولسن کو کپان مقرر کر دیا گیا ہے، جیکب ملڈر کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈیوڈ ڈیلانی اور ہیری ٹیکٹر پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سہ ملکی سیریز کا آغازآج سے ہو رہا ہے جس میں میزبان آئرلینڈ کے علاوہ اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان گیری ولسن، مارک ایڈیئر، اینڈریو بلبرائن، ڈیوڈ ڈیلانی، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، شین گٹ کاٹ، کیون اوبرائن، بائیڈ رینکن، پال سٹرلنگ، ہیری ٹیکٹر، سٹورٹ تھامسن، لورکن ٹکر اور کریگ ینگ پر مشتمل ہے۔